UrduPoint Sports

كھیل >> ٹینس >> آسٹریلین اوپن،ثانیہ،ہنین اورشراپووا کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری

میلبورن (اُردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک17-جنوری2008)میلبورن میں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ میں دفاعی چیمپئن امریکہ کی سرینا ولیمز، ٹاپ سیڈ بلجیم کی جسٹن ہینن، فرانس کی ایملی مورسیمو ، روس کی ماریہ شیراپووااور سربیا کی جیلینا جانکووچ اوربھارتی دوشیزہ ثانیہ مرزا کی کامیابیوں کا سفر جاری ہے،گزشتہ روز ویمنز ڈبل مقابلوں کے پہلے راؤنڈ میں ثانیہ مرزا اور آسٹریلیا کی ایلیکا مولک نے ایلینی ڈینی لیڈو جیسمپن وہر کو سخت مقابلے کے بعد 6-3، 4-6 اور 6-4 سے ہرا کر دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔ جبکہ سنگل مقابلوں میں سرینا ولیمز نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی حریف چین کی کھلاڑی مینگ یون کو با آسانی چھ تین اور چھ ایک سے شکست دیدی، ٹاپ سیڈ کھلاڑی جسٹن ہینن نے بھی دوسرے راؤنڈ میچ میں اپنی حریف روس کی اولگا کو چھ ایک اور سات پانچ سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی ہے، فرانس کی کھلاڑی ایملی مورسیمو نے گزشتہ روز روس کی کھلاڑی یاروسلوا کو چھ چار اور سات چھ سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی، سربیا کی کھلاڑی جیلینا جانکووچ نے بھی اپنی حریف رومانیہ کی ایڈینا کو چھ دو اور سات پانچ سے شکست دیدی،روس کی ماریہ شرپووا نے سابق عالمی نمبرون امریکہ کی لنزے ڈیون پورٹ کو باآسانی چھ ایک اور چھ تین سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی۔ گزشتہ روز دوسرے راؤنڈ میں کامیابی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں روس کی ایلینا ڈیمنٹیوا بھی شامل ہیں جنہوں نے سپین کی کھلاڑی انابیل میڈینا کو ایک سخت مقابلے کے بعد پانچ سات، چھ دو اور چھ تین سے شکست دی، جمہوریہ چیک کی کھلاڑی نکول وائی ڈیسووا نے آسڑیلیا کی ایلیشا مولک کو ایک یکطرفہ مقابلے کے بعد چھ دو اور چھ تین سے شکست دیکر ٹورنامنٹ سے آؤٹ کردیا، ادھر فرانس کی کھلاڑی اروانے رازائی نے اپنی ہم وطن کھلاڑی ٹاٹیانا گلوون کو ایک سخت مقابلے کے بعد چھ تین، تین چھ اور چھ تین سے شکست دیکر کامیابی حاصل کی، جاپان کی سوگی یاما نے بھی یوکرائن کی ٹاٹینا کو چھ چار اور چھ چار سے شکست دیدی، تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کرنے والی کھلاڑیوں میں فرانس کی ورجینیا رازنو بھی شامل ہیں جنہوں نے اٹلی کی فلاویا پینیٹا کو چھ دو، پانچ سات اور چھ تین سے شکست دی، روس کی الینا ونیسا نے امریکہ کی جل کرائے بس کو چھ دو اور چھ چار سے شکست دی، گزشتہ روز کھیلے جانے والے مردوں کے دوسرے راؤنڈ میں روس کے نکولے ڈیوی ڈنکو نے فرانس کے نیکولس ماوٹ کو چھ چار، چھ صفر اور چھ تین سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی، روس کے ایگور نے بلجیم کے کرسٹوف ویلجن کو ساتھ پانچ، سات پانچ اور چھ دو سے شکست دی، سپین کے رافیل نڈال نے بھی فرانس کے فلورنٹ سیرا کو چھ صفر، چھ دو اور چھ دو سے شکست دیکر تیسرے راؤنڈ تک رسائی حاصل کی، امریکہ کے مارڈی فش نے سپین کے ٹومی روبریڈو کو چھ ایک، چھ دو اور چھ تین سے شکست دیدی۔
مرکزی صفحہ آگے

Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian, Site Maps
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
Quick Mart
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys
Quick Mart Pakistan
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Day gifts to Pakistan. Gifts for Eid, gifts for Eid, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz ,Valentine's Day gifts, valentine day, lovely gifts, pakistani love gifts, send gifts to Pakistan

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.