لندن(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک)برطانوی دارالحکومت لندن میں جاری سال کا تیسرا گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن اپنے اختتام کے قریب پہنچ چکا ہے اور شائقین کو اختتامی مقابلوں میں زبردست اور اعصاب شکن معرکے دیکھنے کو ملے۔خواتین مقابلوں میں امریکی سٹار وینس ولیمز اور فرانسیسی دوشیزہ مارین برٹولی فائنل میں ایک دوسرے کے مدمقابل آگئیں ہیں۔ایونٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں غیر معروف کھلاڑی مارین برٹولی نے جسٹن ہنین کو شکست دیکر شائقین کو ورطہ حیرت میں مبتلاکردیا۔جسٹن ہنین فرنچ گزشتہ ماہ فرنچ اوپن کا ٹائٹل جینتے میں کامیاب رہی ہیں اور وہ اس وقت عالمی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر قابض ہیں ان کی شکست سے یقیناً ان کے مداحوں میں مایوسی کی لہر دوڑ گئی ۔اس سے قبل ومبلڈن اوپن کی دفاعی چیمپئن ایمیلی موریسمو اور سابق ورلڈنمبر ون مارٹینا ہینگس تیسرے راؤنڈ میں اپ شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہوگئیں تھی جبکہ ماریا شراوپوا اور سیرینا ولیمز کوارٹر فائنل میں ہا ر گئیں تھیں اس کے علاوہ بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اس بار بھی ومبلڈن اوپن میں کوئی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہر ہ نہ کرسکیں ۔