اسٹٹگارٹ، جرمنی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) عالمی نمبر دو اسپین کے رافیل نڈال نے اسٹٹگارٹ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے فائنل میں سوئٹزر لینڈ کے اسٹانسلاس وارنکا کو ہرا کر ٹورنامنٹ جیت لیا۔ یہ ان کا رواں سال کا چھٹا ٹائٹل ہے۔ نڈال نے 6-4،7-5 سے فائنل جیتا۔ ادھر ایمسٹرڈیم میں عالمی نمبر 297 بلجیم کے اسٹیو ڈارسس نے تجربہ کار آسٹریلوی کھلاڑی ورنر ایسچاؤر کو ہرا کر ٹائٹل حاصل کرلیا