مانچسٹر(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور بھارت کے روہن بھوپانا نے اے ٹی پی چیلنجز ٹینس ٹورنامنٹ کا مینز ڈبل ٹائٹل جیت لیا۔ تھرڈ سیڈ پاکستان کے اعصام الحق قریشی اور بھارت کے روہن بھوپانا نے فائنل میں جیسی ہوٹا گلینگ اور مائیکل ریڈ سٹڈٹ کو سخت مقابلے کے بعد شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام لیا۔ ہالینڈ کے ہوٹا گلینگ اور سویڈن کے مائیکل ریڈ سٹڈٹ نے اعصمام الحق قریشی اور روہن بھوپانا کیخلاف سخت مزاحمت پیش کی، تاہم اعصام الحق قریشی اور روہن بھوپانا نے یہ میچ 4-6، 6-3 اور 10-5 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔