سٹان فورڈ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) بھارتی سٹار ثانیہ مرزا نے بنک آف ویسٹ کلاسک کے فائنل کيلئے کوالیفائی کر لیا فائنل میں اس کا جوڑ روس کی ابھرتی کھلاڑی چیک ویٹاڈزی کے ساتھ پڑ گیا ثانیہ مرزا2005ء کے بعد پہلی کسی ڈبلیو ٹی اے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچی ہیں انہوں نے سیمی فائنل میں اپنی حریف آسٹریلیا کی مائی بلی کو سخت مقابلے کے بعد تین سیٹ کے مقابلے میں شکت دی ثانیہ مرزا نے پہلے اور فائنل سیٹ میں فتح حاصل کی جبکہ دوسرا سیٹ آسٹریلوی کھلاڑی کے ہاتھ میں رہا دونوں کے درمیان مقابلہ 134 منٹ تک جاری رہا فائنل میں جانے کی دوڑ میں ثانیہ مرزا نے اپنے سے بہت بہتر رینک کی کھلاڑیوں کو شکست سے دو چار کیا دوسرے سیمی فائنل میں چیک ویٹاڈزی نے سلواکیہ کی تین سیٹ کے مقابلے میں ہنٹوچووا کو شکست دی ثانیہ مرزا نے 6-2 5-7 6-3سے کامیابی حاصل کی سنسناٹی سیمی فائنل چیک ویٹا ڈزی نے ثانیہ مرزا کو شکست دی تھی۔