سین ڈیگو (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) سین ڈیگو میں جاری اکیوراکلاسک ٹینس ٹورنامنٹ میں پہلے راؤنڈ کی بائی ملنے کے بعد نادیہ پیٹرووا، بارتولی، مارٹینا ہنگس اور جیلیناجانکووچ نے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنا لی۔ نادیہ پیٹرووا نے ایلینا بووینا، بارتو لی نے ناکامورا، مارٹینا ہنگس نے مچیلا کریجک اور جیلینا بانکووچ نے وینساکنگ کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ اس ٹورنامنٹ کی انعامی رقم 13 لاکھ ڈالر سے زائد ہے۔ قبل ازیں ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ میں بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا نے اپنی ڈبلز کی ساتھی شاحر پیر کو سخت مقابلے کے بعد شکست دیدی۔ ثانیہ نے پہلا اور تیسرا سیٹ جیتا۔ سائے بیلی بیمر، لوئس سفرووا، میگن شوگینس، وکٹوریا، سوگی یاما، یکٹرینا سری بوٹنک، روزانو اور ایلا نے کامیابی حاصل کر لی۔ کامیابی کے بعد ثانیہ مرزا نے کہا کہ وہ اس وقت کیرئیر کی بہترین ٹینس کھیل رہی ہیں، میں تیسرے سیٹ میں جانے کی خواہش کبھی بھی نہیں رکھتی۔ شاحر پیر کیخلاف میچ کسی صورت آسان نہیں تھا۔