سین ڈیگو(اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 3-اگست 2007) روسی ٹینس سٹارز ماریہ شیرا پوا، اینا چیک ویٹا ڈزی، ڈینارا سفینا اور ایلینا ڈیمنیٹوا کے علاوہ سوئٹزر لینڈ کی پیٹی شنائیڈر، امریکہ کی وینس ولیمز ، سلواکیہ کی ڈینیلا ہنٹو چووا ، فرانس کی ٹائیانہ گلوون اور بھارت کی ثانیہ مرزا نے اکیورا کلاسک ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جگہ بنالی جبکہ نمبر14 سیڈ الونا کو کیٹرینا سری بوئنک ، نمبر15 سیڈ سائے بیل بیم کو سوگی یاما اور نمبر16 سیڈ لوسی سفرورا کو ماریا کیری لنکو نے اپ سیٹ شکست دے کر مقابلے سے باہر کر دیا۔ ٹاپ سیٹ ماریہ شیرا پووا نے بآسانی تمارائن، وینس ولیمز نے روزانو، پیٹی شنائیڈر نے ایلا، ڈیمنیٹوا نے کیریبر اور ڈینارا سفینا نے کمیلاپن کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا دیا۔ ڈینیلا ہنٹوچووا نے وکٹوریا، ثانیہ مرزا نے ایلینی، اینا چیک ویٹا ڈزی نے شو گینسی اور ٹاٹیانہ گلوون نے کریمر کو سخت مقابلے کے بعد شکست ديدی۔