لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل فٹنس اور ٹریننگ کرکٹ کیمپ کا تیسرا مرحلہ 27جولائی سے 6اگست تک کراچی میں مکمل ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اس کیمپ کے لئے جن کھلاڑیوں کو طلب کیا ان میں محمد آصف، محمد سمیع، نجف شاہ، شاہد آفریدی، محمد ارشاد، خرم منظور، شعیب اختر، فواد عالم، محمد یوسف، عبد الرحمن، محمد حفیظ، راؤ افتخار، عمران فرحت، سہیل تنویر، یاسر حمید، نوید لطیف، شعیب ملک، فیصل اقبال، عبد الرزاق، عمر گل، کامران اکمل، سلمان بٹ، شاہد یوسف، مصباح الحق، عمران نذیر اور خالد لطیف شامل ہیں۔ آفیشلز میں طلعت علی ملک، ہارون الرشید، عاقب جاوید، مہتشم رشید، طلحہ، فیصل حیات، ڈاکٹر ریاض اور ملنگ علی کو رکھا گیا ہے۔ کیمپ کے بعد 20اوورز کے ورلڈکپ کے لئے قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔20اوورز میچز بھی کروائے جائیں گے۔ نئے کوچ جیف لاسن کی ٹیم سے ہم آہنگی کے لئے ممکنہ طور پر چوتھے مرحلے کا کیمپ بھی لگایا جائے گا۔