لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 25-اکتوبر2007) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 17نومبر سے شروع ہونے والے آئی سی سی ویمن ورلڈ کپ کوالیفائرز کیلئے 14 رکنی قومی ویمن کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا۔ عروج ممتاز خان کو ٹیم کا کپتان جبکہ ساجدہ شاہ کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں بسمہ معروف ، ثناء جاوید ، نین عابدی، تسکین قدیر، ثناء میر، بتول فاطمہ (وکٹ کیپر)، سماویہ اقبال، قنیط جلیل ، سعدیہ یوسف، صباحت رشید، سماویہ صدیقی، نائلہ نذیر شامل ہیں جبکہ الماس اکرم ، ارمان خان ، جویریہ خان ، مبین عبدالصمد کو ریزورکھلاڑیوں کے طور پر ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ ٹیم کی منیجر مہ جبیں شفقت ہوں گی جبکہ عمررشید کوکوچ مقرر کیاگیا ہے۔محمد طارق صدیقی اسسٹنٹ کوچ اور ہما امتیاز ٹیم کی فزیو ہوں گی۔