نئی دہلی (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 3-اگست 2007) بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ شردپوار نے کہا کہ 10 لاکھ ڈالرز مالیت کے انعامی رقم والے انڈین کرکٹ لیگ کو فضول اور بکواس قرار دیدیا۔ کیونکہ اس میں شرکت کرنے والے وہی کھلاڑی ہوں گے جو ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں۔ انہوں نے نوجوان ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت کی کہ وہ اگر بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرنا چاہتے ہیں تو اس ٹورنامنٹ میں حصہ نہ لیں وہ اس ٹورنامنٹ میں کھیل کر زندگی بھر کیلئے نااہل ہوجائیں گے۔ بی سی سی آئی کو اس لیگ سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔ شائقین کی اکثریت ریٹائرڈ کھلاڑیوں کو دیکھنے نہیں آئے گی کیونکہ یہ میچ بے مزا ہوں گے۔ یہ میچز پھر آفیشل بھی نہیں ہوں گے۔ تو لوگ کیوں آئیں گے ہم نے اس لیگ کو ماننے سے پہلے بھی انکار کیا تھا اب بھی کریں گے۔ 20 اوورز فارمیٹ نوجوانوں کی گیم ہے بوڑھے خاک کھیلیں گے یاد رہے کہ برائن لارا، شین وارن، میگرا انضمام الحق، کرس کینز اس لیگ کے ساتھ منسلک ہونے کیلئے رابطے میں ہیں۔ اس لیگ میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں ہر ٹیم 4 غیرملکی، 2 بھارتی کھلاڑی اور 6 ابھرتے ہوئے بھارتی سٹار ہوں گے۔ کھلاڑیوں کو بھاری معاوضہ دیا جائے گا۔ اس سیریز کو کیری پیکر سیریز کی جدید شکل قرار دیا جارہا ہے جو 1977 ء میں شروع ہوئی تھی۔ سابق بھارتی کپتان کپل دیو اس لیگ کے انتظامی سربراہ ہیں جبکہ ٹونی گریگ ، کرن مورے، ڈین جونز، مدن لعل، سندیپ پاٹل اور بلویندر سندھو نے بھی لیگ کو جوائن کرلیا ہے۔