کراچی (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -4اگست 2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے سے انکار کردیا۔ گزشتہ روز صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شعیب اختر نے کہا کہ ان کو انڈین کرکٹ لیگ کی جانب سے پرکشش پیشکش ہوئی تھی جس کو انہوں نے ٹھکرا دیا ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے ملک کے لئے کھیلنا چاہتے ہیں کیونکہ ان کی شناخت اپنے ملک سے ہے انہوں نے کہا کہ وہ آنے والے سیزن میں مکمل فٹ رہ کر پاکستانی ٹیم کیک جیت میں اپنا کردا ادا کرنا چاہتے ہیں۔