ممبئی (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 4-اگست 2007) بھارتی کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو خبر دار کیا ہے کہ اگر انہوں نے انڈین کرکٹ لیگ میں حصہ لیا تو ان پر تاحیات پابندی لگائی جاسکتی ہے بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری نرنجن شا نے کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو متنبہ کیا ہے کہ اگر انہوں نے انڈین کرکٹ لیگ کے ساتھ معاہدہ کیا تو ان پر تاحیات پابندی لگا دی جائے گی انہوں نے کہا کہ ہمارا موقف واضح ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی آئی سی ایل کے لئے کھیلے گا تو دوبارہ اسے ملک کے لئے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ پابندی ملک کے تمام کھلاڑیوں پر عائد ہوگی۔