دبئی (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک -4اگست 2007) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ انڈین کرکٹ لیگ کی منظوری یا اسے مسترد کرنے کا اختیار بھارتی بورڈ کو ہی حاصل ہے۔ آئی سی سی کے ترجمان سمیع الحسن نے کہا کہ بھارت میں ہونے والی انڈین کرکٹ لیگ بھارتی کرکٹ بورڈ کا اندرونی معاملہ ہے اس میںانٹرنیشنل کرکٹ کونسل مداخلت نہیں کر سکتی۔ عالمی تنظیم چاہتی ہے کہ جو فیصلہ کیا جائے وہ کرکٹ کے مفاد میں ہو۔