نئی دہلی (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 4-اگست 2007) بھارتی کھلاڑی انیل کمبلے ٹیسٹ کرکٹ میں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق انیل کمبلے انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے باؤلر چندر شیکھر کا ریکارڈ توڑنے کے قریب پہنچ گئے۔ گزشتہ ٹیسٹ میں انہوں نے انگلینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں تین وکٹ لے کر سابق سپینر بیدی اور میڈیم پیسر کپل دیو کو پیچھے چھوڑ دیا کمبلے اس وقت سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑیوں میں چوتھے نمبر پر ہیں تیسرے نمبر والے آسٹریلوی کھلاڑی گلین میک گرا اور ان کے درمیان فاصلہ کم ہوتا جارہا ہے میک گرا نے اب تک 124ٹیسٹ مچیوں میں 564 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں اور کمبلے نے 117میچوں میں 521 وکٹیں حاصل کررکھی ہیں۔