نئی دہلی (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 6-اگست 2007) پاکستان کے کوچ جیف لاسن نے پاک بھارت کرکٹ کو جنگ سے تعبیر کیا اور کہا کہ پاکستانی ٹیم کا بھارتی ٹور موجودہ عشرے کی سب سے بڑی سیریز ہو گی۔ آسٹریلیا نمبرون ٹیم میرے نزدیک اس کو ہرانا یقینا فنٹاسٹک بات ہو گی لیکن بھارت کو اس کی سرزمین پر ہرانا 10ایشز جیتنے کے برابر ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ گریگ چیپل برصغیر کی ٹیم بھارت کی کوچنگ کر چکے ہیں، پاکستان کے حالات اگرچہ بھارت سے مختلف ہیں لیکن وہ چیپل کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کیلئے ان سے رابطہ کر رہے ہیں۔ لاسن 20اوورز ورلڈکپ ٹیم کی کوچنگ کریں گے۔ انہوں نے ایک بار پھر پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کو چیلنج قرار دیا۔