لندن (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 6-اگست 2007)انگلش کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے تیسرے ٹیسٹ میچ کيلئے 12رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ جس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ ٹیسٹ جمعرات سے شروع ہورہا ہے۔ فلنٹوف، ہارمیسن اور ہوگارڈ ٹیم کو دستیاب نہیں ہوسکے۔ سٹیورٹ براڈ بھی 12کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور ممکنہ طور پر جیمز اینڈرسن یا پھر ٹریملٹ کی جگہ لیں گے۔ اس دوران اس نے 41 ٹیسٹ کھیلے جبکہ بھارت نے آخری بار انگلینڈ میں سیریز 1986ء میں جیتی تھی۔ 12رکنی سکواڈ میں سٹراس، کک، وان، پیٹرسن، کولنگ ووڈ، بیل، پرائر، ٹریملٹ، سائیڈبوٹم، پینی سار، جیمز اینڈرسن اور سٹیورٹ براڈ شامل ہیں۔ سلیکٹرز پرامید ہیں کہ انگلینڈ سیریز برابر کرنے میں کامیاب ہوجائے گا۔