لندن (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک 6-اگست 2007) کینٹ نے کاؤنٹی کرکٹ 20اوورز کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا۔ اس نے فائنل میں گلوسٹر شائر کو 4وکٹوں سے شکست دی۔ میچ کا فیصلہ آخری اوور میں ہوا۔گلوسٹر شائر نے پہلے کھیلتے ہوئے 6وکٹوں کے عوض 146رنز بنائے۔ ہمیش مارشل نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49گیندوں پر 65رنز بنائے۔ کیویز سٹار نے 8چوکے رسید کئے۔ اس کے علاوہ ہارڈنگز نے 39رنز بنائے۔ اس کے علاوہ فشر 17 ڈبل فگر میں داخل ہوئے۔ یاسرعرفات نے 13رنز کے عوض 2، میکلارن نے 22رنز کے عوض 3 اور مالینگا نے 44رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔ کینٹ نے آخری اوور میں 6وکٹیں کھوکر ہدف حاصل کرلیا۔ واکر نے 7چوکوں کی مدد سے 45سٹیونز نے 30 ڈینلے نے 28 رابرٹ کی نے 18رنز بنائے۔ یاسر عرفات 13رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ لیوس نے 28رنز کے عوض 2 اور ہارڈنگز نے 24رنز کے عوض 2کھلاڑی آؤٹ کئے۔ کینٹ کے باؤلر میکلارن نے ہیٹ ٹرک بنائی۔ سیمی فائنل میں گلوسٹر شائر نے لنکا شائر اور کینٹ نے سیسکس کو شکست دی تھی۔