دبئی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) انگلش بیٹسمین کیون پیٹرسن ون ڈے کرکٹ میں ٹاپ پوزیشن کھو بیٹھے ہیں۔ رکی پونٹنگ نے ایک بار پھر پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 799 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔ کیون پیٹرسن کی دوسری اور مائیک ہسی کی تیسری پوزیشن ہے۔ ٹاپ ٹین بیٹسمینوں میں کوئی پاکستانی شامل نہیں۔ باؤلرز میں شان پولاک 876 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ نیتھن بریکن کی دوسری اور شین بونڈ کی تیسری پوزیشن ہے۔ ٹاپ ٹین باؤلرز میں بھی پاکستان کا کوئی کھلاڑی نہیں