لاہور(اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک7-اگست 2007)) پی سی بی ابھی تک ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کے درمیان پشاور میں ہونے والے ون ڈے میچ کی منتقلی کے بارے میں شش وپنج میں مبتلا ہے۔ ارباب نیاز سٹیڈیم پشاور میں سہولتوں کو ناکافی قرار دیا گیا ہے تاہم ساؤتھ افریقہ نے پشاور میچ پر کسی قسم کے سیکیورٹی خدشات کا اظہار نہیں کیا۔x بورڈ کے چیف آپریٹنگ ڈائریکٹر شفقت نغمی نے پشاور میں بتایاکہ ون ڈے شیڈول کے مطابق پشاور میں ہوگا جبکہ بورڈ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ میچ کو لاہور شفٹ کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ سال بھارت اور پاکستان کے درمیان ہونيوالے میچ کے بعد اسے ون ڈے کيلئے غیرموذوں قرار دے دیا تھا۔