لاہور(اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک7-اگست 2007) قومی آل راؤنڈر عبدالرزاق نے کہا ہے کہ پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہونے کے بعد اب میں تیزی سے صحت یاب ہو رہا ہوں اور 20اوورز ورلڈکپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے لئے پرعزم ہوں، مجھے ڈراپ کرنے کی خبریں قبل ازوقت ہیں۔ کراچی میں میرے پیٹ میں تکلیف ہوئی، درد ختم کرنے والی گولیاں کھائیں جس سے اچانک تکلیف بڑھ گئی اور میں نے مشاورت سے لاہور آنے کا فیصلہ کیا۔ مسلسل آرام کے بعد اب افاقہ ہوا ہے۔ میری جتنی کرکٹ باقی ہے میں باعزت انداز میں کھیلنا چاہتا ہوں، پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کو مزید فتوحات دلوانا چاہتا ہوں۔