لاہور(اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک7-اگست 2007) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز بلے باز جاوید میانداد نے کرکٹرز کو آئی سی ایل میں کھیلنے کی اجازت نہ دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور کوچ نے کرکٹرز کو مشورہ دیا کہ اگر انہیں آئی سی ایل کی جانب سے پرکشش پیشکش ملتی ہے تو انہیں قبول کرلینی چاہئے انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بورڈ کی جانب سے پہلے انضمام الحق کو سنٹرل کنٹریکٹ نہیں دیا گیا اور عبدالرزاق اور محمد یوسف کو ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپ میں انتخاب نہ ہونے کی افواہیں گردش کررہی ہیں تو ایسے حالات میں کھلاڑیوں کو آئی سی ایل میں نہ کھیلنے کے لئے کہنا ایک زیادتی سے کم نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو یہ حق ہے کہ وہ اپنے فائدے کے بارے میں سوچیں