کراچی (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک7-اگست 2007) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے پاکستانی کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ٹیم میں محمد یوسف اور عبدالرزاق کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔ٹیم کپتان شعیب ملک،سلمان بٹ،عمران نذیر،محمد حفیظ،یونس خان،مصباح الحق،شاہد آفریدی،کامران اکمل،شعیب اختر،عمر گل،محمد آصف،عبد الرحمن،فواد عالم اور راؤ افتخار انجم پر مشتمل ہے۔