کراچی (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک8-اگست 2007)چیف سلیکٹر صلاح الدین صلو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں جگہ نہ ملنے والے کرکٹرز کو مایوس نہیں ہونا چاہیے، ان کی کرکٹ ختم نہیں ہوئی ہے، 20 ٹوئنٹی جارحانہ اور فاسٹ کرکٹ کا کھیل ہے جس میں نئے خون کی اشد ضرورت تھی جس نے کارکردگی دکھائی اس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ تمام کرکٹرز کارکردگی کی بنیاد پر میرٹ کے تحت منتخب کیے گئے ہیں۔ محمدیوسف، محمدسمیع اور عبدالرزاق پاکستان کرکٹ ٹیم کا سرمایہ ہیں، ان کو آئندہ ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز میں مواقع دیئے جائیں گے۔ یوسف سے رابطہ نہیں ہوسکا جبکہ عبدالرزاق نے فون پر بات کرنا گوارہ نہ کی۔