ممبئی (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک8-اگست 2007) بھارت نے 20اوورز ورلڈکپ اور انگلینڈ کیخلاف 7ون ڈے میچوں کی سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا۔ 20اوورز سکواڈ میں ڈراپ شدہ ہربھجن سنگھ اور عرفان پٹھان کو شامل کر لیا گیا۔ ہربھجن سنگھ انگلش کاؤنٹی اور عرفان پٹھان کینیا میں بھارت اے کی طرف سے کھیل رہے ہیں۔ راہول ڈریوڈ کی عدم موجودگی میں وکٹ کیپر مہندر سنگھ دھونی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ وریندر سہواگ بھی جگہ بنانے میں کامیاب ہو گئے لیکن ان کو ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔ 20اوورز ورلڈکپ سکواڈ میں مہندر دھونی کپتان، یوراج سنگھ، سہواگ، کارتھک، روبن اوتھاپا، جوگیندرشرما، گوتم گھمبیر، یوسف پٹھان، پیوش چاولہ، سری سانتھ، عرفان پٹھان، آر پی سنگھ، روہت شرما، اجیت اگرکار اور ہربھجن سنگھ شامل ہیں۔ ون ڈے سکواڈ میں ڈریوڈ کپتان، گوتم گھمبیر، روبن اوتھاپا، ٹنڈولکر، یوراج سنگھ، گنگولی، دھونی، دنیش کارتھک، ظہیرخان، آرپی سنگھ، پیوش چاولہ، رمیش پوار، اجیت اگرکار، روہت شرما اور مناف پٹیل شامل ہیں۔