کولمبو (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک8-اگست 2007) سری لنکن کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اتاپتو کا انٹرنیشنل کیریئر تقریباً ختم ہو گیا۔ سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ان کو کنٹریکٹ ختم کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ 36سالہ اتاپتو انڈین کرکٹ لیگ میں کھیلنے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے 1990ء میں کیریئر کا آغاز کیا، 5330 ٹیسٹ اور 8529ون ڈے رنز بنائے۔ انہوں نے 6ڈبل سنچریاں سکور کر رکھی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق لیگ جوائن کرنے پر ان کو 5لاکھ ڈالرز ملیں گے