لندن (اردپوائنٹ سپورٹس ڈیسک9-اگست 2007) آسٹریلوی لیگ سپنر شین وارن نے بھارتی کرکٹ لیگ میں کھیلنے کے چانسز کو انتہائی کم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی بھی ایسے ٹورنامنٹ میں حصہ نہیں لیں گے جس کی کوئی آفیشل حیثیت نہ ہو۔ وارن کے منیجر جیمز ارلکائن نے کہا کہ ابھی تک وارن نے کوئی واضح بیان نہیں دیا جس ٹورنامنٹ کو ابھی تک گراؤنڈز نہیں مل سکیں اس کا مستقبل کیا ہوگا۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم کے کھلاڑی بھی اس لیگ کو دستیاب نہیں ہیں۔ میرے خیال میں وارن شاید ہی لیگ کھیلیں جیسا کہ وہ کہہ چکے ہیں وہ ٹورنامنٹ کا انتخاب کرنے میں کافی محتاط رہتے ہیں۔ دوسری جانب لیگ کے ایک نمائندہ سابق آسٹریلوی سٹار ڈین جونز نے کہا ہے کہ میری میگرا اور شین وارن سے بات چیت جاری ہے۔ میگرا کھیلنے کیلئے تیار ہیں۔ شین وارن کو پتہ چلا کہ لیگ ہوگی تو وہ بھی معاہدہ سائن کرینگے، شائقین میچوں اور کھلاڑیوں کی دستیابی سے یقینا لطف اندوز ہونگے