آکلینڈ(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک10-اگست 2007 )نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹونٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈکپ کیلئے 15رکنی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ہے ٹیم کی قیادت ویٹوری کے سپرد کی گئی ہے۔رواں سال ستمبر کے اوائل میں جنوبی افریقی سرزمین پر ہونے والے محدود اوورز کے میگا ایونٹ کیلئے دیگر ٹیموں کی طرح کیوی ٹیم کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔15رکنی سکواڈ میں سابق کپتان سٹیفن فلیمنگ اور تیزگیند باز جیمز فرنکلن کو شامل نہیں کیا گیا ۔ایونٹ میں شرکت کیلئے پرعز م فاسٹ بولر کائل ملز بھی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں اوراب کرس مارٹن شین بونڈ کے ساتھی سٹرائیک بولر کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔خیال کیارہا ہے کہ سابق کیوی کپتان سٹیفن فلیمنگ انڈین کرکٹ لیگ میں شمولیت حاصل کرسکتے ہیں اور اس کیلئے انہیں انتظامیہ کی جانب سے نہ صرف معقول معاوضے کی پیشکش ہوئی ہے بلکہ کسی ایک ٹیم کی قیادت سونپے جانے کے بھی قوی امکان ہے تاہم فلیمنگ نے تاحال شرکت کی تصدیق یا ترید نہیں کی۔ٹونٹی ورلڈکپ کیلئے کیوی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ڈینیل ویٹوری (کپتان)شین بونڈ ، پیٹرفلٹن ، مارک گلیسپی ،کیرتھ ہوپکنز ، کرس مارٹن ،کریگ میک ملن ،برینڈن میک کالم ،ناتھن میک کالم ، جیکب اورم ،جتن پٹیل ،بریڈلی سکاٹ ،سکاٹ اسٹارس ،روز ٹیلر اور لوونسیٹ شامل ہیں۔