جمیکا(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک10-اگست 2007 ) ویسٹ انڈیز کے کپتان رام نریش ساروان نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان کے خلاف سیریز میں ڈراپ کرنے پر ان کو شدید دھچکا پہنچا تھا اور انہوں نے ٹیم مینجمنٹ کے اس فیصلے کو سیاسی قرار دیا تھا۔ جمیکا کے ایک اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیسٹ شروع ہونے سے پہلے وہ پریکٹس کی تیاری کررہے تھے کہ برائن لارا ان کے پاس آئے اور انہوں نے مجھے بتایا کہ میں پلیئنگ ٹیم میں شامل نہیں ہوں۔ میرے ٹیم سے اخراج کا کوئی جواز نہیں بنتا تھا۔ سروان ٹورنٹو میں علاج کروانے کے بعد مکمل صحت مند ہوچکے ہیں۔ وہ انگلش ٹور کے ابتدائی لمحات میں ان فٹ ہوکر ویسٹ انڈیز واپس چلے گئے تھے۔ وہ 20اوورز ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔