کولمبو (ادوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک10-اگست 2007 ) سری لنکا نے 20اوورز ورلڈ کپ کے لئے 15رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا جس میں حیران کن طور پر ریکارڈ ساز آف سپنر مرلی دھرن کو شامل کرلیا گیا جن کے بارے میں کہا گیا تھا کہ ان کو آرام کا موقع دیا جائے گا۔ اوپنر جیہان مبارک اور فاسٹ باؤلر فرویز مہاروف فرویز کو بھی شامل کرلیا گیا۔ مہیلا جے وردھنے ٹیم کی قیادت کریں گے۔ اعلان کردہ ٹیم میں جے وردھنے، جے سوریا، تھرنگا، سنگاکارا، تلکارتنے دلشان، چمارا سلوا، چمندا واس، فرویز مہاروف، مرلی دھرن، مالینگا، دلہارا فرنینڈو، سہانتھا فرنینڈو، وجے کون، لوکوراچی اور جیہان مبارک شامل ہیں۔ سری لنکا گروپ سی میںشامل ہے جس میں نیوزی لینڈ اور کینیا شامل ہے، ٹاپ 2ٹیمیں سپر ایٹ مرحلے میں جائیں گی۔