سڈنی(ادوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک10-اگست 2007 )عالمی چیمپئن آسٹریلیا کا نیچرل سوئنگ اور سیم باؤلنگ کی تیاری کو ایک طرف رکھتے ہوئے صرف20 اوورز ورلڈکپ کے حوالے سے خصوصی باؤلنگ کی تیاری شروع کر دی۔ اس سلسلے میں ایک کیمپ باؤلنگ کوچ ٹرائی کولے کی نگرانی میں برسبین میں لگایا گیا ہے جس میں کھلاڑی روٹین سے ہٹ کر باؤلنگ پریکٹس کر رہے ہیں۔ ٹرائی کولے نے کیمپ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ نیچرل ٹائپ کی باؤلنگ سے انگلش ٹیم جیسی ٹیموں کو قابو کیا جا سکتا ہے لیکن پاکستان، بھارت اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے خلاف غیر روایتی طریق کار اپنانا ہوگا جس کی تیاری اس کیمپ کا اہم مقصد ہے، ہم مختلف تجربات اور کمبی نیشن آزما کر ایسا باؤلنگ اٹیک ترتیب دیں گے جس سے ہم اس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست ہوجائیں گے۔ ہم نے تکنیکی امور کی مکمل تیاری کر رکھی ہے، بروس ریڈ کی خدمات بھی حاصل ہیں۔