کنگسٹن (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک11-اگست 2007 ) ویسٹ انڈیز ٹیم مینجمنٹ پر تنقید کے بعد رام نریش ساروان نے سابق کوچ بینٹ کنگ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور اسے دنیا کا ناکام ترین کوچ قرار دیا۔ جمیکا کے ایک اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ان کا کھلاڑیوں کے ساتھ رویہ انتہائی غیر مناسب تھا۔ وہ کئی مرتبہ جارحانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے کھلاڑیوں کی بے عزتی بھی کرڈالتے ہیں۔ ورلڈکپ کیلئے ویسٹ انڈیز کی تیاری بھی مناسب طریقے سے نہیں ہوئی اور اس میں بھی کوچ کی کوتاہی تھی جو بہتر پلان نہیں بنا سکے