برج ٹاؤن(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک15-اگست 2007 ) ویسٹ انڈیز نے 20اوورز ورلڈ کپ کے لئے 15رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔ رام نریش ساروان جو انگلش ٹور میں زخمی ہوگئے تھے ان کو ٹیم کی دوبارہ قیادت سونپ دی گئی، وہ مکمل فٹ ہوگئے ہیں۔ دو سال پہلے سری لنکا کے خلاف کھیلنے والے نار سنگھ ڈیونارائن کو بھی ٹیم کا حصہ بنالیا گیا ہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ باؤلر پیڈرو کولنز کو بھی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ان کا کہنا ہے کہ میری ٹیم میں واپسی کا امکان تھا اور میں اس کو سچ کرکے ثابت کروں گا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم 11ستمبر کو ساؤتھ افریقہ کے خلاف میچ کھیلے گی۔ اعلان کردہ ٹیم میں ساروان (کپتان) کرس گیل، چندرپال، ڈیوین سمتھ، سیموئلز، روناکو مورٹن، دنیش رام دین، براوو، ڈیرن سمی، ڈیوائن سمتھ، روی رام پال، ڈیرن پاول، فیڈل ایڈورڈز، نارسنگھ ڈیو نارائن اور پیڈرو کولنز شامل ہیں۔