کیپ ٹاؤن(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک15-اگست 2007 ) ساؤتھ افریقہ کے آل راؤنڈر 20 اوور ورلڈکپ میں شامل نہ کرنے پر احتجاجاً استعفیٰ دیدیا اور کہا ہے کہ وہ اپنے مستقبل کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔ ان کے کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا۔ انہوں نے بھی مایوس کیا ہے کیلس کا شمار ساؤتھ افریقہ کے اہم ترین کھلاڑیوں میں ہوتا ہے وہ دنیا کے واحد کھلاڑی ہیں جو ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں 8 ہزار سے زیادہ رنز بنا چکے ہیں اور 2 سو سے زائدہ وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ انہوں نے 107 ٹیسٹ اور 261 ون ڈے میں ساؤتھ افریقہ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔ کیلس کی نائب کپتانی سے مستعفی ہونے کی کرکٹ ساؤتھ افریقہ نے تصدیق کردی ہے۔ چیف ایگزیکٹو مجولہ نے بتایا کہ کیلس نے ٹیلی فون پر ان کو اس کی اطلاع دی ہے۔ کیلس نے کہا کہ میں 20 اوورز ورلڈکپ سے کھیلنے کیلئے بے تاب تھا اور اس طرز کی کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کا خواہش مند تھا مجھے اپنی کرکٹ پر یقین ہے ابھی میرے بہترین سال باقی ہیں اور میں اپنے ملک کیلئے مزید کئی سال کھیلنا چاہتا ہوں لیکن ساؤتھ افریقی سلیکشن کمیٹی نے مجھے ٹیم سے نکال کر پہلی بار میرے کیریئر پر سوالیہ نشان بنا دیا۔ ساؤتھ افریقی سلیکشن کمیٹی نے ہفتے کو ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا ہم کیلس کو اس طرز کی کرکٹ میں کھلا کر قربان نہیں کرسکتے