لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک16-اگست 2007) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق ، محمد یوسف ، عبدالرزاق اور آل راؤنڈر اظہر محمود نے انڈین کرکٹ لیگ سے معاہدہ کرلیا ہے جبکہ اوپنر بیٹسمین عمران فرحت کی لیگ انتظامیہ سے بات چیت جاری ہے۔انتہائی باخبر ذرائع کے مطابق معاہد ہ سائن کرنے والے کھلاڑیوں نے مشاورت کیلئے چار قبل ہی مذکورہ معاہدے کے کاغذا ت اپنے وکلاء کو بھجوائے تھے عبدالرزاق اور محمد یوسف نے دو روزقبل جبکہ سابق کپتان انضمام الحق نے بدھ کو غیر سرکاری سیریز کے معاہدے پر دستخط کردیے ہیں۔دوسری جانب عبدالرزاق اور محمد یوسف نے بورڈ انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان کا کنٹریکٹ ختم کردیا جائے۔واضح رہے کہ انڈین لیگ کرکٹ ایک پرائیوٹ ٹی وی گروپ کی جانب سے منعقد کی جارہی ہے جس میں دنیا بھر کے تمام موجودہ اور سابق کرکٹر ز کو کھیلنے کیلئے بھاری رقم کی آفرز کی جارہی ہیں۔اس سے قبل پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح الفاظ میں یہ کہا تھاکہ انڈین لیگ میں شمولیت اختیا رکرنے والے کھلاڑیو ں کیلئے قومی کے دروازے ہمیشہ ہمیشہ کیلئے بند کردیے جائیں گے۔