نئی دہلی(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ کپتان انیل کمبلے نے آسٹریلیا کیخلاف نئی دہلی میں ٹیسٹ کے اختتام پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ انیل کمبلے نے ایک سوبتیس ٹیسٹ میچز میں دوہزارپانچ سوچھ رنز بنائے جس میں ایک سودس رنز انکا بہترین اسکور تھا۔کمبلے ٹیسٹ کرکٹ میں مرلی دھرن اور شین وارن کے بعد سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر ہیں انکی وکٹوں کی تعداد چھ سوانیس ہے۔ؒبہترین کارکردگی پاکستان کیخلاف چوہتر رنز کے عوض اننگز میں دس وکٹیں رہی۔دوسواکہتر ون ڈے انٹرنیشنل میں لیگ اسپنر نے دوسوسینتیس کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔دہلی ٹیسٹ سمیت انیل کمبلے نے چودہ ٹیسٹ میچوں میں بھارت کی قیادت کی ۔تین جیتے ،پانچ ہارے اور چھ غیرفیصلہ کن رہے۔