چندی گڑھ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک)انڈین کرکٹ لیگ کے میچ میں لاہوربادشاہ نے چندی گڑھ لائنزکوسات وکٹوں سے شکست دے دی۔لاہوربادشاہ نے ایک سوسینتیس رنزکاہدف چاراوورزقبل ہی تین وکٹوں کے نقصان پرحاصل کرلیا۔لاہوربادشاہ کی جانب سے رانانویدالحسن نے پچاس رنزناٹ آؤٹ بنائے۔عمران فرحت نے بائیس اورشاہدیوسف نے اٹھائیس رنزاسکورکیے۔رانانویدالحسن کومین آف دی میچ ایوارڈ دیاگیا۔اس سے قبل چندی گڑھ لائنز نےٹاس جیت کربیٹنگ کافیصلہ کیااورمقررہ بیس اوورزمیں چھ وکٹوں کے نقصان پرایک سوچھتیس رنزبنائے۔جندرپال سنگھ نے اٹھائیس اور ۔۔لووینسیٹ نے تینتیس رنزبنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔لاہوربادشاہ کی جانب سے ثقلین مشتاق نے دو،رانانویدالحسن اورشاہد نذیرنے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔