UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> سٹاربیٹسمین محمد یوسف نے آئی سی ایل جوائن کرلی،پی سی بی کی تصدیق

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سٹاربیٹسمین محمد یوسف نے متنازع لیگ آئی سی ایل جوائن کرلی ہے۔79ٹیسٹ اور 269 ایک روزہ میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے مڈل آرڈربلے باز کرکٹ بورڈ کو اطلاع کیے بغیر بھارت روانہ ہوگئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر آپریشنز ذاکرخان نے لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ محمد یوسف انڈین کرکٹ لیگ کھیلنے کی غرض سے بھارت چلے گئے ہیں جس کی تصدیق لاہور میں موجود ان کی بیوی نے کی۔ذاکر خان نے بتایاکہ یوسف ابوظہبی میں ہونیوالی سیریز میں قومی ٹیم کا حصہ ہیں لیکن اس کے باوجود وہ بغیر کچھ بتائے بھارت چلے گئے ہیں جوکہ ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے اور اگر یوسف نے باقاعدہ انڈین کرکٹ لیگ جوائن کرلی تو ان کے خلاف بھی قانون کے مطابق کارروائی ہوگی اور ان پر پابندی عائد کردی جائیگی۔واضح رہے کہ محمد یوسف کو گزشتہ ڈیڑھ سال سے پاکستانی سلیکٹرز نظرانداز کرتے چلے آرہے ہیں اور انہیں پہلی بار ٹونٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں شامل نہیں کیا گیا تھا جس پر یوسف نے آئی سی ایل سے معاہدہ کرلیا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین نسیم اشرف نے ٹیم کی وسیع تر مفاد میں یوسف کو بھاری رقم دیکر آئی سی ایل سے معاہدہ ختم کرنے پر راضی کیا اور یوسف کو آئی پی ایل میں شامل کرالیا لیکن یوسف کی آئی پی ایل میں شمولیت پر آئی سی ایل نے یوسف اور آئی پی ایل پر کیس کردیا جو کہ تاحال ممبئی کے سول کورٹ میں زیر سماعت ہے یہی وجہ ہے کہ یوسف آئی پی ایل کا پہلا ایڈیشن کھیلنے سے محروم رہے۔گزشتہ ماہ سلیکشن کمیٹی نے یوسف کو کینیڈا میں ہونیوالے ٹونٹی ٹونٹی کپ میں شامل نہیں کیا جس پر وہ کافی دلبرداشتہ تھے اورقومی ڈومیسٹک ٹورنامنٹ پینٹگولر کپ میں پنجاب کی نمائندگی نہیں کی لیکن اس کے باوجود سلیکٹرز نے انہیں ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں شامل کرلیا لیکن قومی ٹیم کے اعلان کے چندگھنٹے بعد یہ انکشاف ہوا کہ یوسف آئی سی ایل کھیلنے کیلئے بھارت روانہ ہوگئے ہیں اور کرکٹ بورڈ نے بھی اس بات کی تصدیق کردی ہے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.