سیالکوٹ (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک16-اگست 2007) قومی کپتان شعیب ملک نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں بغاوت اور لڑائی کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ شعیب اختر کے معاملے پر پی سی بی سے معلوم کریں۔ اس بارے میں میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی بورڈ کے آفیشلز سے اختلافات کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں۔ اللہ کا شکر ہے کہ تمام کھلاڑی متحد ہیں۔ 20اوور ورلڈکپ کے ليے کھلاڑی بھرپور تیار کررہے ہیں