UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو قومی کرکٹ ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنا دیا گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) سابق ٹیسٹ کرکٹر اعجاز احمد کو قومی ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بنانے کے تمام مراحل طے کر لئے گئے ہیں۔ وہ بھارت کے خلاف ہوم سیریز میں اپنی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ان کو حال ہی میں عبوری قومی سلیکشن کمیٹی کا رکن بنایا گیا تھا تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹیم کا فیلڈنگ کوچ بننے کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس کو پی سی بی نے منظور کر لیا۔ ابوظہبی سیریز کے بعد پی سی بی ان کے ساتھ دو سال کا معاہدہ کرے گی۔ انتخاب عالم کو اس سے پہلے دو سال کیلئے چیف کوچ بنایا گیا تھا اور عاقب جاوید کی ان کے نائب کے طور پر تقرری بھی کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب عالم نے اعجاز احمد کی تقرری پر کوئی اعتراض نہیں کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابوظہبی سیریز کے بعد کوچنگ سٹاف کے ساتھ معاون سٹاف کی تقرری بھی کی جائے گی اور ان تمام ناموں کی منظوری پی سی بی گورننگ باڈی سے لی جائیگی جس کا اجلاس اس ماہ ہوگا ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ قومی ٹیم کیلئے بیٹنگ کوچ کی بھی تقرری کی جائے گی اور اس کیلئے شعیب محمد کے نام پر غور کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ ڈاکٹر نسیم اشرف کے دور میں ٹیسٹ کرکٹر ہارون رشید کے بھائی محتشم رشید قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ تھے جن کو صرف فرسٹ کلاس کرکٹ کا تجربہ حاصل تھا۔ ان تقرریوں کے بعد قومی ٹیم کے لئے تمام ضروری سٹاف مکمل ہو جائے گا۔ قومی ٹیم کی پہلی ذمہ داری بھارت کے خلاف ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز ہے جو اگلے سال جنوری میں شروع ہوگی۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.