UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ون ڈے میچز،قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ شروع

کراچی (اردوپوائنٹ سپورٹس رپورٹر) ویسٹ انڈیز کے خلاف قومی کر کٹ ٹیم کے دوروزہ تربیتی کیمپ کا آغاز کوچ انتخاب عالم کی سربراہی میں ہوا اسسٹنٹ کوچ عاقب جاوید اور منیجر یاور سعید بھی ان کی معاونت کر رہے ہیں جبکہ چیف سلیکٹر سلیم جعفر بھی موجود تھے ۔سہ پہر کو شروع ہونے والے کیمپ میں کھلاڑیوں نے فیلڈنگ اور بیٹنگ پریکٹس کی ۔دوران پریکٹس تمام کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور بولنگ کی اوپننگ بیٹسمین ناصر جمشید کے بارے میں ڈاکٹر نے مکمل فٹ ہونے کی رپورٹ دے دی ہے ۔ کیمپ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ انضمام الحق اور محمد یوسف کے ساتھ میرے تعلقات کبھی کشیدہ نہیں رہے ۔ یوسف نے بھارت جانے سے قبل ہمارے ساتھ پریکٹس کی پینٹینگولر کپ میں ان کی غیر حاضری کے متعلق مجھے پنجاب کے کوچ شاہد انور نے بتایا تھا کہ ان کی اہلیہ کی طبیعت صحیح نہیں جس کی وجہ سے وہ میچ نہیں کھیل رہے بعد میں معلوم ہوا کہ وہ آئی سی ایل کھیلنے بھارت چلے گئے ۔ میری محمد یوسف سے کبھی کوئی لڑائی نہیں ہوئی اور ہام رے درمیان بھائیوں جیسے تعلقات تھے مجھے نہیں معلوم کہ اگر انہوں نے میرے اوپر کس بنیاد پر الزامات لگائے ہیں ۔محمد یوسف کے جانے پیدا ہونے والے خلاء کو فواد عالم اور دوسرے بیٹسمینوں کی مدد سے پر کر لیں گے۔ شعیب ملک نے کہا کہ شعیب اختر میچ ونر بولر ہیں اور انہوں نے ہمیشہ اپنی ذمہ داری محسوس کر تے ہوئے جونیئرز کو بھی گائیڈ کیا اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سیر یز میں ان کا کردار اہم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انتخاب عالم کے ساتھ میں 1999ء میں بھی ٹیم کیساتھ رہا اور اب بھی ان کیساتھ کام کر نے میں کسی قسم کی کوئی مشکلات نہیں ہیں ۔ جیف لاسن کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں قومی کپتان نے کہا کہ ان کے ساتھ بیتا ہوا وقت اچھا رہا ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.