احمد آباد( اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک ) انڈین کرکٹ لیگ کے میچ میں لاہور بادشاہ ز نے ڈھاکا واریئرز کو 5 وکٹ سے ہرادیا۔ رانا نوید نے آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کیا، ڈھاکا نے پہلے کھیلتے ہوئے 145 رنز بنائے، رانانوید نے تین وکٹ لیے۔جواب میں فاتح سائیڈ نے ہدف 16.1 اوورز میں پورا کرلیا، رانا نوید نے سب سے زیادہ 64 رنز بنائے۔ انضمام الحق اور عمران نذیر نے 27،27 رنز کی اننگز کھیلیں، محمد یوسف نے چار گیندوں کا سامنا کیا اور تین چوکوں کی مدد سے 12رنز بنائے۔