UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> آسٹریلیا کو ایک اور شکست ،بھارت نے ٹیسٹ سیریز 2-0سے جیت لی

ناگپور (اردوپوائنٹ سپورٹس رپورٹر) بھارت نے آسٹریلیا کو آخری ٹیسٹ میں شکست دے کر اس کا غرور مٹی میں ملا دیا ، ناگپور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 172 رنز سے شکست دے کر چار میچوں کی سریز دو صفر سے جیت لی ۔بنگلور میں کھیلے گئے آخری ٹیسٹ میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا اور اپنی پہلی اننگز441 رنز بنائے جس کے جواب میں آسٹریلیا کی ٹیم 355 رنز بنا سکی ۔بھارت نے 86 رنز کی برتری کے ساتھ اپنی دوسری اننگز کا آغاز کیا اور اوپنرز کے علاوہ کوئی بھی بھارتی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 295 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی اور آسٹریلیاکو جیتنے کے لئے 382 رنز کا ہدف دیا ۔ آخری اننگز میں اوپنر میتھیو ہیڈن کے علاوہ کوئی بھی بیٹسمین بھارتی باوٴلرز کا جم کر مقابلہ نہ کر سکا اور پوری ٹیم 209 رنز بنا کر پولین لوٹ گئی ۔میچ میں بھارت کی جانب سے لٹل ماسٹر سچن ٹنڈولکر جب کہ آسٹریلیا کی جانب سے سائمن کیچ نے سنچریاں اسکور کیں ۔آسٹریلیوی باوٴلرز جیسن کریجا کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ، جیس کریجا نے میچ میں مجموعی طور پر 12 وکٹیں حاصل کیں جب کہ بھارتی فاسٹ باوٴلر ایشانت شرماکو سریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا انہوں نے پندرہ وکٹیں حاصل کیں۔میچ کے بعد انٹرویو میں آسٹریلیو ی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارت سے شکست پر انہیں دکھ ہے تاہم وہ مستقبل میں اپنی خامیوں پر قابو پانے کی کوشش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ میچ میں بھارت نے شاندار باوٴلنگ کا مظاہرہ کیا ۔جبکہ بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی نے کامیابی کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑیوں نے جیتنے کے لئے بھر پور کوشش کی اور انہیں امیدہے کہ آئندہ بھی کھلاڑی اسی طرح محنت کریں گے ۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.