UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> عامر سہیل ڈائریکٹراکیڈمیز ،وسیم باری ہیومن ریسوسز اور سلیم الطاف پی سی بی چیف آپرٹینگ آفیسر تعینات

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی نے ڈائریکٹر جنرل کرکٹ سلیم الطاف کو چیف آپریٹنگ آفیسرمقرر کرنے کے فیصلے کی منظوری دیدی ہے جبکہ سابق چیف سلیکٹروسیم باری کو ڈائریکٹر ہیومن ریسوس اور سابق کپتان عامر سہیل کو ڈائریکٹر اکیڈمیز تعینات کردیا گیا ہے۔ہمارے نمائندہ اعجاز وسیم باکھری کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی گورننگ باڈی کے اجلاس کے بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نومنتخب چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف نے اجلاس میں ہونیوالے فیصلوں کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔سلیم الطاف نے بتایا کہ وسیم باری جو کہ ایک تجربہ کار شخص ہونے کے ساتھ ساتھ سابق چیف سلیکٹربھی رہ چکے ہیں انہیں ہیومن ریسوسز کا عہدہ سونپا گیا ہے جبکہ عامر سہیل کی تقرری کا حتمی فیصلہ کیا جاچکا ہے اور آج ان کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائیگا۔اپنے بارے میں سلیم الطاف نے کہاکہ گورننگ باڈی کی منظوری سے مجھے ڈائریکٹر جنرل کے عہد ے سے چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کردیا گیا ہے اور ورلڈکپ 2011ء کے سپیشل پراجیکٹ آفیسر کے عہدے پر بھی کام کرتا رہوں گا لیکن جب میگاایونٹ کی آگنائرنگ کمیٹی تشکیل پاجائے گی اس کے بعد فیصلہ کیا جائیگا کہ سپیشل پراجیکٹ کا عہدہ میرے پاس ہی رہے یا پھر کسی اور کوتعینات کیا جائیگا۔ سلیم الطاف نے مزید بتایا کہ اجلاس میں بجٹ، اخراجات اور انکم کے بارے میں تفصیلی بحث ہوئی اور اجلاس میں نئی سلیکشن کمیٹی کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ان کا کہنا تھا کہ اگلاا جلاس دسمبر کے تیسرے ہفتے بلایا جائیگا جس میں بجٹ کے بارے میں فیصلہ کیا جائیگا۔سلیم الطاف نے بتایا کہ اجلاس میں آئی سی ایل کا مسئلہ بھی زیر غور آیا اوریہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا ماضی انتہائی تلخ ہے لہذا اب ماضی کو بھلا کر مستقبل کے بارے میں سوچا جائے اوراب صرف فیوچر پر بات ہوا کریگی۔سلیم الطاف نے بتایا کہ گورننگ بورڈ کے چند ممبران ملک سے باہرہیں جبکہ انتخاب عالم قومی ٹیم کے کوچ اور اعجازبٹ چیئرمین پی سی بی کے عہدے پر تعینات ہوچکے ہیں لہذاموجودہ آئین میں ایسی کوئی شک نہیں ہے جس میں یہ لکھا ہوکہ گورننگ بورڈ کاممبر اگر بورڈ کی ملازمت اختیار کرلیتا ہے تو کیا وہ ممبربرقرار رہے گا یا نہیں ،سلیم الطاف کا کہنا تھا کہ چونکہ یہ آئینی مسئلہ ہے لہذا 20دسمبر کو اسلام آباد میں پی سی بی کے آئین کے حوالے سے ہونیوالے اجلاس میں بورڈ آئینی ماہرین کے سامنے یہ مسئلہ رکھا جائیگا اور اس بارے میں فیصلہ کیا جائیگا جبکہ بورڈ کے دیگر ممبران کی تقرری کیلئے چیئرمین پی سی بی اگلے چندروز میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن انچیف صدرآصف علی زرداری کوآگاہ کرینگے اور نئے ممبران کی منظوری کیلئے ان سے درخواست کی جائیگی کیونکہ صدر پاکستان کی منظوری کے بغیر بورڈ کا ممبر مقرر نہیں کیا جاسکتا۔سلیم الطاف نے بتایاکہ گزشتہ بورڈ کے دورمیں عہدیداروں کے فون ٹائپ ہوتے رہے جس کی انکوائری جاری ہے اور اس کے ماہ کے آخر تک حتمی رپورٹ سامنے آجائے گی۔ایک سوال کے جواب میں سلیم الطاف کا کہنا تھا کہ محمد آصف کیس کے بارے میں انکوائری کمیٹی نے اپنی رپورٹ تاحال کرکٹ بورڈ کو پیش نہیں کی تاہم اگلے چندروز تک اس بارے میں کوئی حتمی سامنے آنے کی توقع ہے۔قذافی سٹیڈیم میں جاری کام کے بارے میں سلیم الطاف نے کہاکہ بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان سے قبل وی وی آئی پی انکلونژر تیار ہوجائیگا جبکہ میڈیا سنٹر اپنے جگہ برقرار رہے گا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.