UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> شعیب ملک فتح کیلئے پرعزم ،پاک ویسٹ انڈیزٹرافی کی تقاریب رونمائی

ابو ظبی (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل کی سیریز کی تقریب رونمائی پیر کوہوئی اس موقع پر ابو ظبی کرکٹ کلب کے چیف ایگزیکٹو دلاور مانی، پاکستان ٹیم کے کپتان شعیب ملک، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل اور ورچون گروپ کے سید محمد علی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ابو ظبی کرکٹ کلب کے صدر دلاور مانی نے کہا میں دونوں ٹیموں کو خوش آمدید کہتا ہوں، ابو ظبی میں مقابلے سخت اور اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی اور یہاں کرکٹ کو فروغ ملے گا۔ سیریز کا پہلا میچ 12/ نومبر، دوسرا 14/ نومبر اور آخری میچ 16 نومبر کو ہو گا۔ اس موقع پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ہم انشاء اللہ سیریز جیت کر واپس جائیں گے۔ محمد یوسف کے کھیلنے یا نہ کھیلنے سے ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اس پوزیشن پر جو بھی کھلاڑی کھیلے گا پوری ٹیم اسے سپورٹ کرے گی۔ کھلاڑی آتے جاتے رہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سیرز میں دلچسپ اور بھرپور مقابلے ہوں گے، میں یہاں دو مرتبہ کھیل چکا ہوں، وکٹ بیٹسمینوں کیلئے مددگار ثات ہو گی، پہلے آٹھ سے دس اوورز اہمیت رکھتے ہیں، ہم پانچ فاسٹ بولر ضرور ساتھ لائے ہیں لیکن وکٹ اور حالات دیکھ کر ٹیم کا انتخاب کریں گے، جو بھی کھلاڑی سو فیصد پرفارمنس دے گا وہی ٹیم میں جگہ پائے گا۔ شعیب ملک نے کہا کہ اس سیریز سے ٹیم کو تجربہ حاصل ہو گا جو بھارت کیخلاف سیریز میں مددگار ثابت ہو گا۔ دوسری جانب ویسٹ انڈیز کے کپتان کرس گیل نے کہا کہ ہماری ٹیم نئے اور نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، بہت عرصہ بعد پاکستانی ٹیم ہمارے مدمقابل ہے جس کا ہم بھرپور مقابلہ کریں گے اور ہم پوری تیاری کے ساتھ ابو ظبی میں مثبت کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ٹیم کیلئے تجربہ کار پاکستانی ٹیم چیلنج ہے، ہم اس چیلنج کا مقابلہ نوجوان اور پر عزم کھلاڑیوں کے ساتھ کریں گے۔ شعیب اختر ہماری ٹیم کیلئے کوئی مسئلہ نہیں ہے، ہمارے پاس بھی فاسٹ بولر موجود ہیں جو میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ ابو ظبی کرکٹ اسٹیڈیم کی وکٹ کے بارے میں انہوں نے کہا کہ یہ اسپنرز کو مدد دے گی لیکن ہمارے فاسٹ بولر یہاں بھی اچھی کارکردگی دکھا کر سیریز جیتیں گے۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.