UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> تجربے، مہارت اور ماہرین کے مشوروں سے اکیڈمی میں بہتری لانا چاہتا ہوں، عامر سہیل

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس رپورٹر) قومی کرکٹ اکیڈمی کے نئے ڈائریکٹر اور سابق کپتان عامر سہیل اپنے تجربے، مہارت اور ماہرین کے مشوروں کی روشنی میں قومی اکیڈمی میں موجود نئے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو ایک جوہری کی طرح نکھارنا چاہتے ہیں تاکہ اس فیکٹری سے پاکستان کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ عظیم اور پائے کے کھلاڑی مل سکیں۔ سابق ٹیسٹ اسٹار بدھ کو لاہور میں اپنے عہدے کا باضابطہ چارج سنبھال رہے ہیں۔ عامر سہیل پاکستان کی طرف سے 47ٹیسٹ میں 2823 رنز اور 25وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ 156ون ڈے انٹرنیشنل میں انہوں نے 4780 رنز اسکور کئے اور 85وکٹیں حاصل کیں۔ منگل کو لاہور سے نمائندہ جنگ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ترجیح یہ ہے کہ دنیا کی دیگر اکیڈمیز سے بات کی جائے تاکہ پاکستان اکیڈمیز کی ٹیم ان کے ساتھ ایکسچینج ٹور کرے۔ قومی اکیڈمی کو چند مہینوں تک محدود کرنے کے بجائے اس میں 365دن کام ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر ایک اپنے آئیڈیاز کے تحت کام کرتا ہے۔ اس وقت میں یہ دیکھ رہا ہوں کہ قومی اکیڈمی میں کن منصوبوں پر کام ہورہا ہے اور ماضی میں کیا ہوتا رہا ہے۔ میں نے بدھ کو راشد لطیف اور دیگر کوچز کو بلوایا ہے۔ سابق ڈائریکٹر مدثر نذر سے بھی درخواست کی ہے کہ وہ لاہور آکر ہمیں تجاویز دیں۔ سابق چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) توقیر ضیاء کو بھی دعوت دی گئی ہے کہ وہ آکر مفید مشورے دیں۔ تمام ماہرین سے مشوروں کے بعد نئے آئیڈیاز پر کام ہوگا۔ اس بات کا جائزہ لیا جائے گا کہ کس طرح کام کرنا ہے اور کہاں کہاں کمی محسوس ہورہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے زیادہ کمی اس بات کی ہے کہ قومی اکیڈمی میں کسی چیز کا فالواپ نہیں ہے۔ اگر اکیڈمی کے انڈر 19 کھلاڑی فارغ ہیں تو ہم کوشش کریں گے کہ انہیں مصروف رکھا جائے۔ سابق آل راؤنڈر نے کہا کہ ملک میں کسی کھلاڑی، صحافی یا عام شخص کے پاس قومی اکیڈمی کو بہتر بنانے کے لئے کوئی تجویز ہے تو وہ مجھ سے رابطہ کرے۔ ہم سب کو ایک مقصد کے لئے کام کرنا ہے۔ قومی اکیڈمی کرکٹرز کو گروم کرنے کے لئے تیار ہوئی ہے اورکوشش ہوگی کہ وہ مقصد پورا کرکے پاکستان کرکٹ کو اچھے کھلاڑی دیئے جائیں
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.