UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> پشاور بم دھماکہ ،بھارتی ٹیم کا دورہ پاکستان خطرے میں پڑگیا

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس رپورٹر) بھارتی جونیئر ہاکی ٹیم کا دورہ پاکستان منسوخ ہونے اور پشاور کے قیوم سٹیڈیم کے باہر بین الصوبائی گیمز کی اختتامی تقریب کے وقت ہونے والے بم دھماکے کے بعد جنوری میں بھارتی کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان پر شکوک کے بادل گہرے ہوگئے ہیں۔ بھارت سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی موجودہ سیکورٹی صورتحال میں بھارتی وزارت خارجہ، بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کو دورے کے لئے کلیئرنس دینے سے گریز کررہی ہے۔ اس لئے سیریز نیوٹرل گراؤنڈ پر ہونے کا آپشن موجود ہے۔ تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سلیم الطاف کا کہنا ہے کہ چار سال میں بھارتی ٹیم تین بار پاکستان آچکی ہے۔ اس بار بھی دورہ پروگرام کے مطابق ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستانی حکام ملک میں کھیلوں کے میدانوں کو ہمیشہ محفوظ قرار دیتے رہے لیکن پشاور کے خودکش حملے نے اس موقف کو بھی جھٹلادیا ہے۔ سلیم الطاف نے کہا کہ یہ بدقسمتی ہے کہ بھارتی ہاکی ٹیم نے دورہ پاکستان منسوخ کردیا۔ اس کے اثرات منفی ہوسکتے ہیں۔ تاہم اس مرحلے پر یہ کہنا کہ دورہ نہیں ہوگا قبل از وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دورے کا پروگرام منظوری کے لئے بی سی سی آئی کو بھیجا تھا۔ انہوں نے تمام سینٹرز پر کھیلنے سے اتفاق کرلیا ہے۔ سلیم الطاف سے دریافت کیا گیا کہ ہوم سیریز غیر معمولی حالات میں تیسرے ملک میں ہوسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر آپشن پر غور کررہے ہیں۔ چیئرمین پی سی بی کی پالیسی ہے کہ کرکٹ نہ کھیلنے سے بہتر ہے کہ اسے کسی اور ملک میں کھیل لیا جائے۔ تاہم آخری لمحات تک کوشش کریں گے کہ سیریز پاکستان میں ہی ہو۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.