UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> عمران نذیر کی طوفانی بیٹنگ، لاہور بادشاہ نے آئی سی ایل ٹائٹل جیت لیا

لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )بھارت کے شہر احمد آباد میں کھیلے گئے آئی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کے بیسٹ آف تھری کے تیسرے فائنل میں عمران نذیر نے اپنی روایتی اور دھواں دار اننگز کی بدولت آئی سی ایل لاہور بادشاہ کوپہنادیا۔عمران نذیر نے 44گیندوںپر11آسمان کوچھوتے چھکوں اور7چوکوں کی بدولت 111رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرحیدر آباد ہیروز کوآؤٹ کلاس کردیا۔اس سے قبل حیدر آباد ہیروز نے ٹاس جیت کر پہلے خود کھیلنے کافیصلہ کیااورمقررہ20اوورز میںاس کی ٹیم 7وکٹوں کے نقصان پر158رنز سکورکرسکی۔حیدر آباد کی جانب سے ابراہیم خلیل نے 25گیندوں پر45رنز سکورکئے،ان کی اننگز میں7چوکے اور1چھکا شامل تھا،ان کے علاوہ گزشتہ میچوں کے ٹاپ سکورر جیمی ماہر صرف5رنز بناکر اظہرمحمود کی گیند پربولڈ ہوگئے۔انورود سنگھ نے 12،عبدالرزاق 1،ریودو نے 13،بینی25، نکی بوائے19رنز بنائے جبکہ جسٹن کیمپ22اورکرس ہیرس9رنز پرناٹ آؤٹ رہے۔حیدر آباد کی اننگز میں7فاضل رنز بھی بنے جس میں لیگ بائی کے 4،وائیڈ کے دواورنوبال کا1رنز شامل تھا۔لاہور بادشاہ کی جانب سے شاہد نذیر نے 4اوورز میں29رنز دے کر3کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،ثقلین مشتاق نے 4اوورز میں35رنز دیئے اور2وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمدسمیع اوراظہر محمود کے حصے میں1,1وکٹ آئی۔سیریز میںشاندار باؤلنگ کامظاہرہ کرنے والے رانانوید الحسن کوئی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔جواب میںلاہور بادشاہ کی جانب سے عمران نذیر نے دھواں دار اننگز کاآغاز کرتے ہوئے پہلی ہی گیند پر عبدالرزاق کو کور پرزوردار چھکا لگادیا۔انہوں نے پہلے اوور میں3چھکے اورایک چوکے کی مدد سے 24رنز بنائے۔لاہور بادشاہ نے مطلوبہ ہدف 13.5اوورز میں2وکٹوں کے نقصان پرپوراکرلیا۔عمران نذیر نے 44گیندوںپر111رنز بنائے جو آئی سی ایل کرکٹ ٹورنامنٹ کی تیز ترین سنچری ہے،ان کے علاوہ عمران فرحت نے 25گیندوںپر28رنز سکورکئے،دوسرے فائنل میچ کے ففٹی میکر شاہد یوسف صرف 1سکوربناکر نکی بوائے کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جبکہ محمدیوسف نے 12گیندوں پر3چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست رہتے ہوئے 17رنز بنائے۔لاہوربادشاہ کی اننگز میںصرف 3فاضل رنز بنے جن میں لیگ بائی کے 2اوروائیڈ کاایک سکورشامل تھا۔حیدر آباد کی جانب سے عبدالرزاق اورنکی بوائے نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا لیکن باقی ماندہ باؤلرز کوئی بھی وکٹ لینے میں ناکام رہے۔عمران نذیر کوآئی سی ایل کی تیز ترین سنچری بنانے پر میچ کابہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔رانا نوید الحسن ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے،سٹورٹ بینی کوٹورنامنٹ کاموسٹ امپروو کھلاڑی قرار دیاگیا،رانا نوید کو کیش40لاکھ کے علاوہ دوسرے انعامات جبکہ انضمام الحق کو ٹرافی کے علاوہ 2کروڑ روپے کیش دیاگیا۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.