لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس ڈیسک )آئی سی ایل کی ونر پاکستانی کھلاڑیوں پرمشتمل ٹیم لاہور بادشاہ کے کپتان بِگ مین انضمام الحق نے میچ کے اختتام پرگفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایک اننگز نے کامیابی سے ہمکنار کیااورعمران نذیر جیسی اننگز زندگی میںکبھی کبھی دیکھنے کوملتی ہے،انہوں نے حیدر آباد کے تماشائیوں ،آئی سی ایل انتظامیہ کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ اس کامیاب ٹورنامنٹ کے بعد امید کرتے ہیں کہ ایک اورکامیاب ٹورنامنٹ کھیلنے کوملے گا۔رنر اپ حیدر آباد ہیروز کے کپتان کرس ہیرس نے کہاکہ اوپنرز کی اننگز نے ہمیں آؤٹ کلاس کردیا،اگر عمران نذیر اورعمران فرحت کی وکٹ حاصل کرلیتے تو ہم میچ آسانی سے جیت سکتے تھے۔عمران نذیر نے جس طرح کھیل پیش کیااس طرح اگر250رنز کاٹارگٹ بھی ہوتا تو بڑی آسانی سے چیز ہوسکتاتھا۔