UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> پاک بھارت سیریز ممکن بنانے کیلئے من موہن سنگھ سے بات کی جائے گی،وزیراعظم گیلانی

لاہور (اردوپوائنٹ سپورٹس رپورٹر) وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان، بھارت کرکٹ سیریز کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لئے وہ بھارتی ہم منصب من موہن سنگھ سے بات کریں گے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان میں اعلیٰ سطحی سیکورٹی فراہم کی جائے گی تاکہ سیریز کا انعقاد ممکن ہو سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اعجاز بٹ نے جمعرات کو وزیراعظم ہاؤس میں سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں کرکٹ کے کئی معاملات پر بات چیت ہوئی۔ اعجاز بٹ نے ابوظبی میں قومی ٹیم کی کامیابی کے علاوہ اپنے مستقبل کے منصوبوں سے وزیراعظم کو آگاہ کیا لیکن ملاقات میں سرفہرست موضوع پاک بھارت سیریز تھی۔ بھارتی کرکٹ ٹیم نے13 جنوری سے19 فروری تک پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔ دورے میں تین ٹیسٹ، پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور ایک ٹوئنٹی20 میچ کھیلا جائے گا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ کو دورے کی کلیئرنس کے لئے حکومت کے جواب کا انتظار ہے۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اعجاز بٹ کو یقین دلایا کہ وہ سیریز کے انعقاد کو ممکن بنانے کے لئے وزیراعظم من موہن سنگھ سے بات کریں گے اور امید ظاہر کی کہ سیریز پروگرام کے تحت پاکستان میں ہوگی۔ پی سی بی کے ترجمان نے کہاکہ اعجاز بٹ، وزیراعظم پاکستان کے مشکور ہیں جنہوں نے اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر کرکٹ کے معاملات بڑی توجہ سے سنے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سیریز پروگرام کے مطابق ہوگی۔ پاکستان میں بھارتی ٹیم کو سیکورٹی فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔ وزیراعظم نے کہاکہ کرکٹ ملک کا مقبول ترین کھیل ہے اس لئے پی سی بی کھیل اور کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔ پی سی بی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے کہاکہ کھیل کی سہولتوں میں اضافے کے لئے بھرپور اقدامات کئے جائیں اور ایسی پالیسی وضع کی جائے جس سے کھیل کو مزید فروغ ملے۔ بورڈ تمام معاملات کو پروفیشنل انداز میں چلائے۔ اعجاز بٹ نے وزیراعظم کو پی سی بی کے مجوزہ آئین کی تبدیلیوں کے اہم نکات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے مطابق علاقائی ایسوسی ایشن کے انتخابات کرائے جائیں۔
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.