UrduPoint Sports

كھیل >> کرکٹ >> میانداد آئی سی ایل کرکٹر کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کے حامی

لاہور(اردوپوائنٹ سپورٹس رپورٹر) سابق کپتان، قومی کوچ اور پی سی بی کے موجودہ ڈائریکٹر جنرل جاوید میانداد نے کہا ہے کہ پی سی بی پر آئی سی ایل کرکٹرز پر سے پابندی ختم کرنے کے لئے عوام اور میڈیا کا سخت دباؤ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عمران نذیر، رانا نوید اور عمران فرحت جیسے کھلاڑیوں کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے اور ایک کرکٹر ہونے کے ناطے میری ذاتی رائے بھی یہی ہے کہ ان کو قومی ٹیم میں شامل کیا جائے۔ بھارتی بورڈ نے اس سلسلے میں جو رویہ اختیار کر رکھا ہے اس سے ان کرکٹرز کا بہت نقصان ہو رہا ہے۔ آئی سی ایل میں جانے والے بھارتی کرکٹرز پر بی سی سی آئی نے فوری طور پر ان کرکٹرز کو بین کر دیا جس کے بعد دوسرے ملکوں نے ان کی پیروی کرتے ہوئے اپنے کرکٹرز پر بھی ایسی ہی پابندی لگا دی اور یہ کھلاڑی قومی کے ساتھ ڈومیسٹک کرکٹ سے بھی محروم کر دیئے گئے۔ میانداد کا کہنا ہے کہ بھارتی بورڈ بہت پاور فل باڈی ہے وہ ان کو نچوانے کے حربے استعمال کر رہا ہے۔ جس سے کھلاڑی نقصان اٹھا رہے ہیں۔ بی سی سی آئی کا اب فرض بنتا ہے کہ وہ ان کھلاڑیوں کی طرف دوستی کا ہاتھ بڑھائیں۔ میانداد کا کہنا ہے کہ اگر آئی سی ایل کرکٹرز میں قومی ٹیم میں شمولیت کا ٹیلنٹ موجود ہے تو اس کو کس لئے ضائع کیا جا رہا ہے۔ میانداد نے یقین ظاہر کیا کہ بھارتی ٹیم پاکستان ضرور آئے گی۔ ایک بھارتی اخبار کو اپنے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے ٹور سے پاکستان میں چمپئنز ٹرافی کے انعقاد کا خواب پورا ہو جائیگا۔ اگر بھارتی ٹیم ہی پاکستان نہ آئے تو پھر ہم دوسری ٹیموں سے پاکستان آنے کی کیسے توقع کر سکتے ہیں تا ہم انہوں نے نیوٹرل مقام پر پاک بھارت سیریز کروانے کی مخالفت کی اور کہا کہ اگر پاکستان میں بھارتی ٹیم کیلئے سیکیورٹی خدشات موجود ہوں تو پھر یہ سیریز بھارت میں کروا دی جائے اور بھارتی بورڈ اس کی میزبانی کرے۔ اسے پاکستانی ٹیم کا بھارت کا ہوم ٹور بنا دیا جائے اور اس کے جواب میں بھارتی ٹیم بعد میں پاکستان کا ٹور کر سکتی ہے جب اسے اندازہ ہو جائے کہ پاکستان میں حالات اب اچھے ہو چکے ہیں
پیچھے مرکزی صفحہ آگے
Gifts, & Sentiments
Flowers, Mithai, Cakes, Fruit Baskets, Perfumes, Chocolate, Gift Books, Stuffed Toys, Fashion Jewelry, Mehndi, Choorian
Urdu Books
English Books
Apparel - Dresses
Paper Wishing Cards
CDs & DVDs
Mobile Phone
Electronics, Computers
Kids Toys - All products
Shop at eMarkaz
Gifts to Pakistan, Urdu Books, Men and women dresses, Mobile Scratch cards
Popular Searches: Eid Gifts to Pakistan, Eid Gifts, Eid Day Gifts, Gifts to Pakistan, Gifts to Pak, Pakistan Gifts, Gift to Pakistan, Send Gifts to Pakistan, Sending Gifts to Pakistan, Flowers to Pakistan, Cakes to Pakistan, Pakistani Gifts, Gifts for Pakistan, Valentine day, Buy Pakistani Clothing, Shalwar Suits, Kurta Shalwar, Clothes In Pakistan, Kameez Shalwar, Shalwar Kameez, Pakistani Women Wear, Cheap Flights, Hotels, Car Rentals, Cruise, Deals, Vacation Packages, Travel Comparison Tools, Trading Solution - eMarkaz

UrduPoint Network

contact us
advertisement info.
guest book
our team
feedback
privacy policy
sitemap
disclaimer

Al Razzaq Group. Parent company of UrduPoint Network

UrduPoint - pride of Pakistan
RSS Feeds (C) - UrduPoint Network. 1997-2009. All rights reserved.